ہیٹ اسٹروک کی صورتحال نے کراچی میں درختوں کی اہمیت اجاگر کردی

  کراچی میں جاری حالیہ ہیٹ اسٹروک نے جہاں عام عوام کے روزمرہ معمولات کو تقریباّ روک دیا ہے، وہیں عوام میں درختوں کی اہمیت  بھی اجاگر کردی ہے۔ گرمی سے تنگ آئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کردی ۔ 

اب تک کی اطلاعات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر سے دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں افراد ڈی ہائڈریشن کے باعث نجی اسپتالوں میں لائے گئے۔ گرمی کی صورتحال کے باوجود حکومت نے عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا، جیسا کہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ محکمہ موسمیات کی ہیٹ اسٹروک وارننگ کے بعد حکومت  سندھ صوبے میں دو یا تین دن کی عام تعطیل کا اعلان کردے ۔




تبصرے